Power breakdown at K-Electric Dhabeji pumping station

کے الیکٹرک کا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن، کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پیش آیا، بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ رات 9 بجے ہوا ہے، کے الیکٹرک حکام کے مطابق کیبل فالٹ سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ 14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تا حال کیبل فالٹ دور نہیں کیا جاسکا، بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپس بند ہوگئے، کے الیکٹرک انتظامیہ نے جلد کیبل فالٹ کی مرمت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی

کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث شہر کو اب تک 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بجلی بحالی کے بعد پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا۔