Postmortem of the bodies completed, all the bodies handed

لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، تمام میتیں ورثا کے حوالے

منگل کو جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہدا کی شناخت ہوچکی ہے، اب 13 زخمی زیر علاج ہیں،ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

سی سی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا

ریڈ زون میں سکیورٹی سخت:

دوسری جانب اسلام آباد کچہری میں دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے مرکزی گیٹ پر رک کر سکیورٹی کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی کھڑی کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔