خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی میں اضافے کے پیشِ نظر امن و امان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ شروع ہوگیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبائی حکومت کی دعوت پر اس تقریب میں شریک ہیں، جب کہ وفاقی حکومت کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعتِ اسلامی (جے آئی) کے رہنما بھی اس جرگہ میں شریک ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اس جرگے کی صدارت کر رہے ہیں، جس کا مقصد صوبے میں امن بحالی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کی حکمتِ عملیوں پر غور کرنا ہے۔




