اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکا کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا اس حوالے سے پولیس نےتحقیقات میں سراغ لگا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نےحملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو پکڑ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔
محتسب کے عا لمی ادارے انسا نی حقو ق، شہر ی آ زادیوں اور اچھی حکمرا نی کے فر وغ میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سراغ کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا ، حملہ آور پیرودھائی سے موٹرسائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔




