پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ملک بھر میں سم کارڈز کی فروخت معطل رکھی جائے، یہ فیصلہ جعلی اور غیر قانونی سموں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے تحفظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یونیورسٹی آف چکوال نے کانفرنس میں اسرائیل کا جھنڈا لگا دیا
پی ٹی اے نے بتایا کہ مطابق تمام مجاز فرنچائزز، ریٹیلرز اور دیگر سیل پوائنٹس ان اوقات کار کی پابندی کے ذمہ دار ہوں گے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹیلی کام قوانین کے تحت سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں سم خریدیں اور سم کی فعال سازی سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازمی مکمل کریں۔




