Missing Sikh woman pilgrim converts Islam marries

لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی

پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔

خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔

صدر نے آرمی چیف کی بطور سی ڈی ایف تقرری کے بعد مدتِ ملازمت دوبارہ طے کرنے کا بل منظور کرلیا

نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جب کہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

اسی بنا پر انہیں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔