Misleading news about tomato shortage and price hike

ٹماٹر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق گمراہ کن خبریں

بعض میڈیا رپورٹس میں ’’ٹماٹر کی پیداوار میں 13 لاکھ ٹن کمی‘‘ اور قیمتوں میں اضافے کو حکومتی غفلت سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ خبریں غلط، مبالغہ آمیز اور سرکاری اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

1۔ حقیقی پیداوار:
سال 2023-24 میں پاکستان میں 0.77 ملین ٹن ٹماٹر پیدا ہوا، جن میں بلوچستان (0.31 ملین ٹن)، سندھ (0.19 ملین ٹن) اور پنجاب (0.15 ملین ٹن) شامل ہیں۔ سال 2024-25 کے لیے پیداوار کا اندازہ 0.654 ملین ٹن لگایا گیا ہے، جو 8.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ملک میں فی کس استعمال 4.8 کلوگرام اور آبادی 25 کروڑ کے حساب سے مجموعی طلب 1.2 ملین ٹن بنتی ہے، جس میں 0.43 ملین ٹن کا معمولی فرق ہے — نہ کہ رپورٹ کردہ “13 لاکھ ٹن”۔

2۔ موسمی و قدرتی عوامل:
ٹماٹر کی فصل مختلف موسموں میں مختلف صوبوں سے آتی ہے۔ حالیہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور افغان سرحد پر عارضی تاخیر کے باعث وقتی کمی پیدا ہوئی، جو ایک عارضی اور موسمی مرحلہ ہے۔ سندھ کی فصل نومبر سے اور پنجاب کی فصل بہار میں مارکیٹ میں آنے سے قیمتیں اور فراہمی معمول پر آ جائیں گی۔

حکومت پنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی اہل سنت وجماعت اکابرین سے ملاقات

3۔ درآمدات اور قیمتیں:
ایران اور افغانستان سے ٹماٹر کی درآمد پہلے ہی جاری ہے تاکہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔ 600 روپے فی کلو کی خبریں درست نہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (2 تا 9 اکتوبر 2025ء) کے مطابق اوسط قیمتیں یوں رہیں:
لاہور 266 روپے، اسلام آباد 346 روپے، کراچی 201 روپے، پشاور 242 روپے اور کوئٹہ 175 روپے فی کلو۔ نئی فصل آنے سے قیمتوں میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

4۔ نگرانی و کارروائی:
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے اور صارفین کو منصفانہ نرخوں پر ٹماٹر دستیاب ہوں۔

“13 لاکھ ٹن کی کمی” کے دعوے بنیاد سے عاری ہیں۔ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ملکی سطح پر ٹماٹر کی فراہمی مستحکم ہے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی اور موسمی نوعیت کا تھا۔