پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین نے اپنی مبینہ حمل کی خبروں پر پہلی بار ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں ماورا ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں ان کے لباس اور وائرل ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید اداکارہ امید سے ہیں۔
تاہم ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بالکل حاملہ نہیں ہیں اور ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔ اداکارہ نے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ اس قسم کی باتوں پر یقین نہ کریں۔
منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، خاتون سمیت 2 منشیات ڈیلر گرفتار
مزید برآں، ماورا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے سب سے خوشگوار مرحلے سے گزر رہی ہیں جہاں وہ اور ان کے شوہر امیر گیلانی ایک دوسرے کے ساتھ بے حد محبت میں مبتلا ہیں۔ ماورا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں سب لوگ انہیں ان حسین لمحوں کا سکون سے لطف اٹھانے دیں۔
یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، اور ان کی شادی کی تقاریب کی دلکش جھلکیاں اس وقت بھی انٹرنیٹ پر وائرل رہیں۔




