Major shipment foiled, 2 drug dealers including woman arrested

منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، خاتون سمیت 2 منشیات ڈیلر گرفتار

ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم اور سکینہ بی بی شامل ہیں، جن کے قبضے سے 30 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام سے زائد افیون برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندھی کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال

ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقہ غیر سے آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔