Development experts express serious concern over ethnic and regional bias in the B-Rise program

ترقیاتی ماہرین کا بی “رائز” پروگرام میں نسلی و علاقائی تعصب پر شدید اظہارِ تشویش

ہم، بلوچستان کے ترقیاتی ماہرین، حکومتِ بلوچستان کے محکمہ صنعت و تجارت کے تحت برسپ کی جانب سے چلائے جانے والے “ریزیلینس، انٹیگریشن اینڈ سوشیو اکنامک ایمپاورمنٹ — رائز” پروگرام کے ڈیزائن پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

16.79 ارب روپے کی خطیر رقم صرف 6 اضلاع — پنجگور، خاران، واشک، گوادر، آواران اور کیچ — تک محدود کر دی گئی ہے۔ صوبے کا دارالحکومت کوئٹہ اور تمام پشتون اکثریتی اضلاع بشمول پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کو اس پروگرام سے مکمل طور پر خارج رکھا گیا ہے۔

یہ رویہ “انٹیگریشن” کے نام کے بالکل برعکس ہے۔ یہ واضح علاقائی اور نسلی تعصب ہے۔ جب بلوچستان کے ایک بڑے حصے کے نوجوان بے روزگاری، غربت اور موسمیاتی خطرات کا شکار ہیں، تو انہیں ٹی وی ایٹ، مائیکرو انٹرپرائزز اور ایس ایم ای گرانٹس سے محروم رکھنا صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. رائز پروگرام کا دائرہ کار فوری طور پر تمام اضلاع تک بڑھایا جائے، بشمول کوئٹہ اور پشتون بیلٹ۔
2. فنڈز کی تقسیم آبادی، غربت کے تناسب اور ضرورت کی بنیاد پر ہو، نہ کہ نسلی یا جغرافیائی بنیاد پر۔
3. حکومت واضح کرے کہ بلوچستان ایک ہے اور ترقی کا حق ہر بلوچ اور پشتون شہری کو برابر ہے۔

اگر اس تعصب کو فوری ختم نہ کیا گیا تو یہ پروگرام سماجی ہم آہنگی کے بجائے محرومی اور تقسیم کا باعث بنے گا۔