کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی کے باپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
لیہ روڈ پرٹریلر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، بہن بھائی سمیت 5 طالب علم جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب سکھن پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کو ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیاد پر چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔




