کوٹ ادو میں ٹریلر کی ٹکر سے 5 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو میں لیہ روڈ پرپیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر 5 طالب علم اسکول جارہے تھے جو تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آگئے۔
اسلام آباد میں مزید اسٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم
حادثے کی شدت اتنی تھی کہ طلبہ کے اہل خانہ اور مقامی رہائشی صدمے میں ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو بھائی، دوسری موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور ایک کزن سوار تھا۔
ریکسیو حکام نے مزید بتایا کہ طالب علموں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔




