نیو ایم اے جناح روڈ پرکار شو روم پر فائرنگ، شوروم مالک سے بھتہ طلب کیا گیا، پولیس
کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پرکار شو روم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شو روم میں کھڑی گاڑیوں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پولیس کے مطابق متاثرہ دکاندار سے بھتہ طلب کیا گیا تھا، فائرنگ بھتہ نہ دینے پر کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد شکایت کے اندراج کے لئے شوروم مالک تھانے پہنچ گیا۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مالکان نے شوروم بند کر دیئے اور حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




