%Federal Interior Minister Mohsin Naqvi meets with the Acting Governor of the Makkah Region, Prince Saud bin Mishal bin Abdulaziz.

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیرِ داخلہ نے عمرہ و حج کیلئے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

سعودی گورنر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو حقیقی اصلاح گاہوں میں بدلنے کا مشن

قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا

قائم مقام گورنر نے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا

سعودی گورنر نے اپنے ریجن میں سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا

گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں