Consumers will now have to pay the unit price, unit-for-unit supply ends

صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی ، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری (نیپرا) نے نیا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے، نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔

ریگولیشنز کے مطابق بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا، نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی۔

عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی ہے جبکہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5 سال کی تجدید کی جائے گی، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی۔