قومی احتساب بیورو (نیب) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گھر یا جائیداد کی نیلامی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، نیب ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، تاہم اس کیس میں ان کی کسی جائیداد کی نیلامی کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد شامل نہیں ہے اور نیلامی کے احکامات صرف اشتہاری ملزمان تک محدود ہیں۔
سندھ میں موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں توسیع
عدالتی احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ تین جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے جن میں موضع موہڑہ نور کی 405 کنال اراضی، موضع موہڑہ نور کی 248 کنال اراضی اور اسلام آباد کے 3 کلب روڈ پر واقع زمین شامل ہے۔ یہ جائیدادیں مفرور ملزمان کے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ضبط کی گئی تھیں۔
نیب نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی تصدیق کے بغیر کسی بھی قسم کی قیاس آرائی یا بے بنیاد خبر کو پھیلانے سے گریز کریں۔




