ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سےسرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ ساؤتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔
وزارت دفاع اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرٹیفکیٹ میں مکمل تعاون کیا۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔
غیر رجسٹرڈ اور بند سم پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جلد ہی بلاک کر دیا جائے گا
ساؤتھ ایئر ڈیرہ اسماعیل خان روٹ سمیت پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔ ساؤتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی۔




