سنٹرل پولیس کمانڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (CCD) نے پنجاب میں امن و امان کے مزید بہتر انتظامات کے لیے حکومت پنجاب سے بجٹ کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ مجوزہ تجاویز میں صوبے بھر میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، CCD نے حکومت سے درج ذیل اقدامات کے لیے وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے:
صوبے میں 38 نئے پولیس اسٹیشنز کی تعمیر۔
حساس مقامات کی نگرانی کے لیے 100 جدید ڈرونز کی فراہمی۔
جرمن ساختہ 10 جدید لوکیٹرز کی خریداری۔
علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
افسران کی رہائشی گاہوں کی تعمیر۔
پرتشدد مظاہرین کی روک تھام کے لیے 6 فٹ قد والے 2000 اہلکاروں کی بھرتی۔
290 کنال اراضی اور اضافی 10 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کے لیے وسائل کی فراہمی۔
آئی ٹی اور ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے بجٹ کی منظوری۔
ترجمان CCD کے مطابق، یہ اقدامات صوبے میں امن و امان کے قیام، پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہیں۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے یہ سمری حکومت پنجاب کو باضابطہ طور پر ارسال کر دی ہے، جس پر منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔




