راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی تحقیقات ایک بار پھر نئی سمت اختیار کر گئیں، کیس کے دوسرے تفتیشی افسر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کیس کی تفتیش اب انسپکٹر طارق گوندل کے سپرد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل تفتیشی افسر انسپکٹر ناظم شاہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے، جبکہ پہلے افسر مرزا جاوید ڈی ایس پی پروموٹ ہونے کے بعد تفتیش سے الگ ہو گئے تھے۔
راوی بیڈ پر تمام تعمیرات غیر قانونی قرار – آبادیاں ہٹانے کا بڑا اعلان!
ذرائع کے مطابق انسپکٹر طارق گوندل پہلے بھی 9 مئی کے دو اہم مقدمات کے تفتیشی افسر ہیں، جن میں وارث خان میٹرو اسٹیشن پر حملے اور لیاقت باغ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے کیسز شامل ہیں۔
اس طرح جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اب تیسرے افسر کے ہاتھوں تفتیش کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جسے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔




