All constructions on the Ravi bed declared illegal

راوی بیڈ پر تمام تعمیرات غیر قانونی قرار – آبادیاں ہٹانے کا بڑا اعلان!

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے راوی کے بیڈ (گزرگاہ) پر موجود تمام تعمیرات اور آبادیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ ان کے لیے کبھی بھی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران امین نے کہا کہ لاہور اور شاہدرہ کے اطراف میں دریا کے بیڈ پر کئی آبادیاں قائم ہیں، جو این او سی کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ راوی کے ایک کلومیٹر بیڈ پر موجود تمام آبادیاں مرحلہ وار ہٹائی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راوی کے اندر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور دیگر تعمیرات غیر قانونی ہیں اور ان کا وجود کسی بھی قانونی اجازت کے بغیر ہے۔

پاکستان پوسٹ کا بڑا فیصلہ – امریکا کو ڈاک اور پارسل کی ترسیل اچانک بند!

سی ای او روڈا نے بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق، جب یہ منصوبہ مکمل ہوگا تو لاہور 6 لاکھ کیوسک تک کا ریلا برداشت کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے شہر کو سیلابی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے گا۔

عمران امین نے یہ بھی کہا کہ اب اس منصوبے کے لیے کسی سے زبردستی زمین نہیں لی جا رہی۔ جن افراد کو ماضی میں کم معاوضہ ملا تھا، ان کا نقصان پورا کیا جا رہا ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔