A delegation headed to Azad Kashmir along with Opposition Leader Mahmood Khan Achakzai was stopped on Rawalpindi Kahuta Road.

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ہمراہ آزاد کشمیر جانیوالے وفد کو راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر روک دیا گیا

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ہمراہ آزاد کشمیر جانےوالے وفد کو راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر روک دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے پر اپوزیشن قیادت نے آزاد پتن شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

46 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں بھی ٹریفک وارڈنز شہریوں کی خدمت میں مصروف

محمود خان اچکزئی کے ہمراہ وفد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مہتاب عباسی شامل تھے۔

بعد میں دھرنا ختم کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے پاس کشمیریوں کاوفد آیا کہا کہ مسائل کا حل نکالیں، فیصلہ کیاکہ سچ کہنا ہے، مطالبات درست توحمایت اور غلط ہوتے تو کہتے ٹھیک نہیں، ہماری وجہ سے مرکزی شاہراہ کو بند کیا،شہری نہیں گزر سکے۔