4-day operation in Zhob; 50 Indian-backed Khawarij killed

ژوب میں 4 روزہ آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے 4 روز کے دوران کامیاب کارروائیوں میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست تک جاری آپریشنز میں 47 خوارج مارے گئے۔ اس کے بعد 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

5 ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر، 40 سال بعد بھی ریکوری نہ ہو سکی

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے اس 4 روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کی کل تعداد 50 ہوگئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں