آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیوٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، اس دوران افواج نے خوارج کے ٹھکانے کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
سلامتی کونسل نے غــزہ امن منصوبے سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے دتہ خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے مزید 5 خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا۔




