World War III has broken out, says former NATO commander

تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔

رچرڈ شیریف SHIRREFF نے ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے، حقیقت میں انہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔