نرم گفتار اور دلکش کونٹینٹ کی بدولت لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی معروف انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال ہوگیا۔

پیاری مریم کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی جس نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔

اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں۔ بدقسمتی سے ان کے بچوں کو بھی نہ بچایا جاسکا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ایک مقامی صحافی نے مریم کے اہلخانہ سے بات کی ہے جس میں اہلخانہ نے تصدیق کی کہ مریم اور ان کے بچوں کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اس وقت شدید غم میں ہیں، اس لیے وہ کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

پیاری مریم جو کچھ سال قبل ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی ۔کیوں کہ قد چھوٹا تھا لیکن غیر معمولی اعتماد تھا جس وجہ سے لوگ ان کو بہت پسند کرتے تھے۔اور اب وہ یوٹیوب پر ولاگ بھی بناتی تھی اور سوشل میڈیا سینسیشن تھیں ۔ اچانک خبر آئی کے پیاری مریم کی اولاد ہونے والی تھی لیکن ڈلیوری کے دوران دنیا سے رخصت ہوگئیں۔