راچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی دو وارداتوں میں 70 لاکھ روپے غائب ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم دو حصوں میں تقسیم کرکے کنستر میں رکھی تھی۔
عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو
پولیس حکام کے مطابق گلوکار کے گھر 12 نومبر کو 30 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی جس کی انہوں نے رپورٹ بھی درج کرائی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔




