TikToker Hakeem Shahzad Lohapad arrested on serious charges of raping a woman in a hospital

دواخانے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا سنگین الزام، ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار

سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر شہزاد لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ نہایت سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے۔

حکیم شہزاد کے خلاف مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کیس ایک خاتون ٹک ٹاکر کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے صلح کے بہانے انہیں اپنے دواخانے بلایا۔ الزام ہے کہ ملاقات کے دوران حکیم شہزاد نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں زیادتی کی کوشش سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

ڈاکٹر عامر لیاقت کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ سوشل میڈیا پر پہلے ہی مختلف تنازعات اور ذاتی معاملات کے باعث زیرِ بحث رہ چکے ہیں، تاہم اس نئے الزام نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔