Thunderstorms predicted in various parts of the country

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں بارش کی توقع ہے۔

پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں، سہیل آفریدی کیلئے خصوصی کنٹینر بھی تیار کرلیاگیا

اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بارش کا امکان ہے۔

ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی توقع ہے۔