The amazing bird that carries its babies around!!

اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا حیرت انگیز پرندہ!!

قدرت کے کارخانے میں کینگرو اپنے بچوں کو ساتھ ساتھ لیے پھرتے ہیں لیکن ایک پرندہ ایسا بھی ہے جس کا نر اپنے بچوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ایک ساتھ کئی بچوں کو اپنے پروں میں چھپا کر اس وقت تک سفر کرتا ہے جب تک کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں مل جاتا۔

نیچے تصویر میں کومب کرسٹیڈ جیکانا دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کو دیکھیں تو گمان ہوتا ہے کہ شاید اس پرندے میں کسی پیدائشی نقص کی وجہ سے بہت سی ٹانگیں نمودار ہوگئی ہیں مگر ایسا نہیں ہے کیونکہ اس نے پروں میں اپنے چھوٹے بچے چھپائے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

یہ خوبصورت پرندہ کنول بھری جھیلوں میں رہنا پسند کرتا ہے اوراپنی خاص ٹانگوں کی بدولت باآسانی پتوں پر دوڑتا رہتا ہے۔ ایک وقت میں یہ چار بچوں کو اٹھا کر چل سکتا ہے اور وزن بانٹنے کےلیے یہ انہیں دائیں بائیں رکھتا ہے۔ جیکانا کنول کے بیج، پانی کے کیڑے اور دیگر کیڑے مکوڑے رغبت سے کھاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نر پرندے کا یہ رویہ بہت انوکھا ہے۔ یہ بہت شرمیلا جاندار ہے اور کبھی کبھار ہی کیمرے کے قید میں آتا ہے۔ ذیل کی تصویر کوئنزلینڈ کی ماہر سیلی کورٹے نے لی ہے اور اسی بنا پر یہ دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔

جیکانا پرندے نیوگنی، آسٹریلیا اور بورنیو میں پائے جاتے ہیں۔