پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے رمضان المبارک کے حقیقی جذبے کو اپناتے ہوئے، الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی اور شیخوپورہ میں واقع الخدمت آغوش ہوم کے بچوں کے لیے افطار ویک کا اہتمام کیا گیا اوربچوں کے لیے ٹی سی ایل ایل ای ڈیز اور واشنگ مشین کا عطیہ دیا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے ٹی سی ایل نے اپنی فلسفہ کو اجاگر کیا کہ #GreatnessBeginsWithSharing، یعنی وسائل کو استعمال کر کے بچوں کی زندگیوں میں مثبت اثر ڈالنا۔
اس اقدام کے تحت، ٹی سی ایل نے آغوش ہوم میں ایک ہفتے پر محیط افطار کا اہتمام کیا، جس میں بچوں اور اسٹاف کے ساتھ رمضان کی خوشیاں منائی گئی۔ جہاں ٹی سی ایل کی ٹیم نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور رمضان کی حقیقی روح کو اجاگر کیا۔اس موقع پر مشہور انفلوئنسر کین ڈول نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ ان کی موجودگی نے بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں بکھیر دیں، جنہوں نے رمضان کے اس خصوصی لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے ضروری آلات بھی اغوش ہوم کو عطیہ کیے، جن میں ایل ای ڈی ٹی ویز اور واشنگ مشین شامل ہیں، تاکہ بچوں کی روزمرہ ضروریات میں بہتری لائی جا سکے اورسہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ تعاون بچوں کی آسانی کو بڑھانے کے مقصد کے تحت کیا گیا۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں اہم ترامیم
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،”رمضان ایک ایسا وقت ہے جب ہم سب مل کر خوشیاں بانٹیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ٹی سی ایل میں ہمارا یقین ہے کہ #GreatnessBeginsWithSharingصرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ ایسے اقدامات میں بھی جھلکتا ہے جو کمیونٹیز میں، خوشی اور امید پیدا کرتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت اور آغوش ہوم کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا واقعی متاثر کن تجربہ رہا، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم رمضان کے اس روحانی جذبے کو ان کے ساتھ منا رہے ہیں۔”
الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے، ٹی سی ایل نے پاکستان میں سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کی بھلائی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا، اور یہ دکھایا کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں کمیونٹی کی مدد اور امید پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔شام کا اختتام دعا اور دل سے نکلی خوشیوں کے ساتھ ہوا، جس نے رمضان کی حقیقی روح کی عکاسی کی۔




