ٹی سی ایل نے پاکستان کا سب سے اسمارٹ ایئر کنڈیشنرFreshIN 3.0ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے ساتھ لانچ کردیا

پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے اپنا جدید ترین ایئر کنڈیشننگ سسٹم FreshIN 3.0 پاکستان میں متعارف کروادیا۔ FreshIN 3.0 نہ صرف ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ جدید اسمارٹ ایئر مینجمنٹ کے ذریعے ایک صحت بخش، پُرسکون اور جدید طرزِ زندگی کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

FreshIN 3.0 کا سب سے نمایاں فیچرFresh Air Inlet with Oxygen Boost ہے، جو باہر کی صاف ہوا کو اندر لا کر آکسیجن کی سطح میں نمایاں بہتری لاتا ہے۔جو موجودہ پاکستانی گھریلو ضروریات کے لیے ایک انقلابی اضافہ ہے، جہاں ائیرکوالٹی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

FreshIN 3.0کی خاص بات اس میں شامل اسمارٹ ایئر کوالٹی سینسرز ہیں، جو ہوا کے معیار کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کر کے ایئر کنڈیشنر پر ہی دکھاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ صارفین فوری طور پر جان سکیں گے کہ وہ کس معیار کی ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔دیگر نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں،

اے سی سی اے کے نئے سروے نے کاربن پورٹنگ کے متضاد طریقوں کی نشاندہی کر دی

QuadruPuriملٹی لیئر فلٹریشن سسٹم جو PM2.5 ذرات، دھول، بدبو اور آلودگیوں کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔ یہ اے سی صرف 16 ڈیسی بیل کی سطح پر انتہائی خاموشی سے کام کرتا ہے،جو بیڈ رومز اور اسٹڈی رومز کے لیے بہترین ہے۔Gentle Breeze Modeصاف ہوا فراہم کرتا ہے، جو پُرسکون نیند اور آرام میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں اسمارٹ کنیکٹیویٹی کے لیے ٹی سی ایل ہوم ایپ، گوگل ایپ، اورAmazon Alexa جیسے فیچرز موجود ہیں۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرقِ وسطیٰ و افریقہ، ماجد خان نیازی کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ،” FreshIN 3.0کے ساتھ، ٹی سی ایل ایئر کنڈیشننگ کو ایک مکمل ‘wellness experience’ میں تبدیل کر رہا ہے۔ اب بات صرف ٹھنڈک کی نہیں رہی،بلکہ صحت مند ہوا، اسمارٹ طرزِ زندگی، اور گھریلو ماحول کے معیار کی ذمہ داری کی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی صارفین کے لیے یہ جدید پراڈکٹ لے کر آئے ہیں۔”

ٹی سی ایل کا FreshIN 3.0 ایئر کنڈیشنز پورے پاکستان میں 2 ٹن کی انورٹر وال ماونٹڈ اور فلور اسٹینڈنگ میں 184,900 روپے میں دستیاب ہے۔ صارفین یہ پراڈکٹ ٹی سی ایل کے فلیگ شپ اسٹورز،الیکٹرانکس مارکیٹس اور آن لائن www.tclpakistan.comسے خرید سکتے ہیں۔