ACCA's new survey conflicting approaches to carbon porting

اے سی سی اے کے نئے سروے نے کاربن پورٹنگ کے متضاد طریقوں کی نشاندہی کر دی

چونکہ کاربن سے متعلق آلات کے لیے کوئی مخصوص IFRS اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ موجود نہیں، اس لیے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) اے سی سی اے(اور یونیورسٹی آف گلاسگو کے ایڈم اسمتھ بزنس اسکول کی مشترکہ عالمی تحقیق نے واضح کیا ہے کہ مختلف کمپنیاں ان آلات کے لیے اکاؤنٹنگ کے مختلف طریقے اپنا رہی ہیں، جس سے کارپوریٹ رپورٹنگ کے ماحولیاتی نظام سے جڑے مختلف اسٹیک ہولڈرز متاثر ہو رہے ہیں۔
“Reality of accounting for carbon-related instruments”کے عنوان سے کی جانے والی اس تحقیق میں دنیا بھر کے 300 ہائی-ایمیٹنگ سیکٹرز کی کمپنیوں کی سالانہ رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف گلاسگو کے پروفیسر آف اکاؤنٹنگ، ڈاکٹر ایوانس تسالاووٹاس نے کہا”جب اسٹینڈرڈ سیٹرز کی طرف سے رہنمائی فراہم نہ کی جائے تو کمپنیاں اپنی صوابدید پر اکاؤنٹنگ پالیسیز تیار کرتی ہیں۔ اگرچہ ان پالیسیز میں ذاتی تجزیے کی گنجائش خوش آئند ہے، لیکن مختلف پالیسیز اور اصطلاحات کا استعمال شفافیت اور تقابل پذیری کو متاثر کرتا ہے۔”

اے سی سی اے نے اس تحقیق کے ساتھ دو مضامین بھی شائع کیے ہیں، جو فیصلہ سازوں اور فنانس ٹیمز کو کاربن سے متعلق آلات کے استعمال کی وجوہات اور نتائج کے بارے میں عملی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں ایک قابل عمل ورک فلو بھی شامل ہے جو موجودہ IFRS اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈز پر مبنی ہے۔
یہ مضامین اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں کہ ان آلات کے استعمال کے حقیقی اثرات کس طرح ملازمین، صارفین اور سرمایہ کاروں کو ESG دعوؤں، ٹیکس سے متعلق غیر یقینی صورتحال، اور ساکھ سے متعلق دباؤ میں ڈالتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے پانچ اگست کے احتجاج کا معاملہ

اے سی سی اے کے ہیڈ آف کارپوریٹ رپورٹنگ انسائٹس فنانشل آرون سا نے کہا”کاربن سے متعلق آلات کے بارے میں اعلیٰ معیار کی معلومات، کارپوریٹ رپورٹنگ ماحولیاتی نظام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔ ہماری تحقیق اس پیچیدہ منظرنامے کا جائزہ فراہم کرتی ہے اور ایک ایسے اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ فریم ورک کی بنیاد رکھتی ہے جو مقصد پر مبنی ہو۔”

دنیا کو مستقبل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک جدید اسٹینڈرڈ کی ضرورت ہے۔کاربن سے متعلق آلات کے لیے عالمی اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ کی عدم موجودگی، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ ایک ایسا عالمی اسٹینڈرڈ تیار کیا جائے جو ان آلات کے لیے اکاؤنٹنگ میں مستقل مزاجی لائے اور معلومات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنائے۔ یہ اسٹینڈرڈ درج ذیل امور میں رہنمائی فراہم کرے:

ہر کاربن سے متعلق آلے کی نوعیت، مقصد اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی اکاؤنٹنگ کے دائرہ کار کا تعین،آلات کو کب اور کیسے تسلیم کیا جائے،درست ناپ تول کے طریقے،اور وہ انکشافات جو صارفین کو کمپنی پر اس آلے کے مالی اثرات، اس کی نوعیت، افادیت اور استعمال کا جائزہ لینے میں مدد دیں۔

کاربن سے متعلق آلات” جیسی ایک جامع اصطلاح متعارف کرانے سے مارکیٹس کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔اے سی سی اے تمام فنانس پروفیشنلز، ریگولیٹرز اور اسٹینڈرڈ سیٹرز پر زور دیتا ہے کہ وہ اس تحقیق اور مضامین کا مطالعہ کریں اور کاربن سے متعلق آلات کی اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔جب عمل اور مقصد ہم آہنگ ہوں، تب ہی کاربن مارکیٹس میں وضاحت، یکسانیت اور اعتماد قائم ہو سکتا ہے۔