ٹی سی ایل نے 100 ملین ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار کا سنگِ میل عبور کر لیا، جدید اسمارٹ مینوفیکچرنگ بیس کے ذریعے پریمیم کولنگ کے مستقبل کی جانب پیش قدمی

پاکستان کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ٹی سی ایل نے صاف، صحت مند ہوا اور پائیدار کولنگ ایکوسسٹمز میں جدت کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے گوانگژو،چائنہ میں اپنے نئے اسمارٹ مینوفیکچرنگ بیس کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ اہم سنگِ میل عالمی سطح پر ایئر کنڈیشننگ کے شعبے میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عزائم کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان سمیت عالمی منڈیوں میں جدید کولنگ سلوشنز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ نئی فیسلٹی ٹی سی ایل کی مینوفیکچرنگ توسیع میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس کی بدولت کمپنی نے صرف پانچ سال میں 100 ملین ایئر کنڈیشننگ یونٹس کی پروڈکشن کا ہدف حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف عالمی طلب میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس کیٹیگری میں کمپنی کی تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ٹی سی ایل کی مصنوعات اب دنیا کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہیں، جن میں پاکستان بھی ایک اہم اور تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، جہاں کمپنی اپنی مضبوط موجودگی کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

ٹی سی ایل کے جنرل مینیجربرائے مڈل ایسٹ اورافریقہ، سنی یانگ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،”صرف پانچ سال میں 100 ملین ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار حاصل کرنا ٹی سی ایل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو دنیا بھر میں صارفین کے ہمارے برانڈ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ اس نئے اسمارٹ مینوفیکچرنگ بیس کا افتتاح ہمارے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم جدت، آپریشنل بہترین کارکردگی، اور بڑھتی ہوئی طلب کو زیادہ رفتار اور درستگی کے ساتھ پورا کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، خصوصاً پاکستان جیسی اہم مارکیٹس میں۔”

چین کے گریٹر بے ایریا میں قائم یہ جدید مینوفیکچرنگ بیس سنگل بیس انٹیلیجنٹ ایئر کنڈیشنر فیکٹریز میں سے ایک ہے، جس سے 2026 میں 3 ارب یوآن تک، جبکہ آئندہ پانچ سال میں اس ہدف کو 10 ارب یوآن سے تجاوز کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ فیسلٹی سالانہ 8 ملین یونٹس کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے، جس سے ٹی سی ایل کو پاکستان سمیت ترقی پذیر مارکیٹس میں بڑھتی ہوئی طلب کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس فیسلٹی کا مرکزی حصہ ایک AI سے چلنے والا پروڈکشن سسٹم ہے، جو ہر سات سیکنڈ میں ایک ایئر کنڈیشنر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو ٹی سی ایل کی جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی رفتار اور کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ جدید آٹومیشن اور روبوٹکس کی مدد سے یہ نظام نہ صرف لیبر ایفیشنسی کو بہتر بناتا ہے بلکہ ہر مرحلے پر پروڈکٹ کوالٹی میں تسلسل بھی یقینی بناتا ہے۔

جیسے جیسے دنیا بھر میں اور پاکستان میں اسمارٹ اور توانائی بچانے والے کولنگ سلوشنز کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑے پیمانے کی پیداوار اور انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ کے امتزاج کے ذریعے ٹی سی ایل اپنے کولنگ بزنس کی عالمی بنیاد کو مزید مضبوط بنا رہا ہے اور ساتھ ہی پاکستان سمیت علاقائی مارکیٹس میں مستقبل کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔