اکتوبر کا مہینہ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے بالخصوص 19 اکتوبر کا دن بریسٹ کینسر سے متعلق اگاہی کے لیۓ بین الاقوامی سطح پر متعین کیا گیا ہے۔یہ دن بلا شبہ ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اس مرض کی روک تھام، جلد تشخیص اور علاج کے لیے قومی سطح پر عزم کا اعادہ کریں۔ بریسٹ کینسر دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے امراض میں شامل ہے جس کی روک تھام کے لیے عالمی اور قومی سطح پر موثر اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔
اس مرض کی جلد تشخیص مریض کی مکمل صحتیابی کے امکانات کو روشن کر دیتی ہے تاہم پاکستان میں اس مرض کی دیر سے تشخیص ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ قومی سطح پر اس صورتحال کا ادراک اور اس کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات اور عوامی سطح پر احتیاطی تدابیر کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں بالخصوص اس پہلو پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ اس مرض کو چھپانے کی بجائے اس کی جلد تشخیص اور ڈاکٹر سے جلد رابطے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار کلیدی ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں
حالیہ سالوں میں شہری علاقوں میں اس مرض کی آگاہی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم دیہی علاقوں میں آگاہی مہم پر مزید موثر طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وزارت قومی صحت اس تناظر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر صحت کے مقامی عملہ کے ذریعے دیہی،علاقائی اور کمیونٹی سطح پر تشخیص، علاج اور جلد ڈاکٹر سے رابطے کے لیےکام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا اور دیگر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئےعوامی آگاہی مہم “خاموشی کو توڑیں جلد تشخیص زندگی بچاتی ہے” کے عنوان سے مہم جاری ہے۔
اسکے علاوہ ملکی سطح پر اس مرض کی ڈیٹا کلیکشن اور قومی سطح کی معیاری موثرحکمت عملی کی تشکیل پر کام جاری ہے۔عالمی بریسٹ کینسر آگاہی کے دن کو مناتے ہوئے وزارت قومی صحت پورے ملک میں وزارت کی طرف سے تشخیصی مراکز اور تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے جو خوش ائند ہے تاہم مزید موثر اور ہنگامی بینادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.اس مرض کے مکمل تدارک کے لیے عوام کی طرف سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون، ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے. آئیے آج کے دن اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہمارے تمام شہری، دیہی علاقوں میں اس مرض کی آگاہی ہر گھرانے ہر خاتون تک پہنچے تاکہ جلد تشخیص اورجلد علاج سےاس مرض کو شکست دیتے ہوئے زندگیاں بچائی جا سکیں۔




