Rawat, factory fire goes out of control, engulfs entire building

روات، فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں کپڑے و پولیسٹر کی رضائیاں بنانے والی فیکٹری و گودام میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرنے کے بعد بے قابو ہوگئی۔

روات میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے پیش نظر اسلام آباد، واسا اور دیگر اضلاع سے امدادی اداروں کے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیاگیا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، ڈمپر سے 2 نوجوان مارے گئے، 1 شدید زخمی

ریسکیو 1122 کی سربراہی میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن مسلسل جاری ہے پولیسٹر فائبر سمیت آگ پکڑنے والا دیگر میٹریل موجود ہونے کے باعث آگ ریسکیو کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔