Punjab government approves Rs 1 lakh cash assistance to every widow

،پنجاب حکومت نے ہر بیوہ کو ایک لاکھ روپے نقد امداد دینے کی منظوری دیدی

منصوبہ کیلئے 4 ارب روپے مختص،سکیم ماہ رواں کے اخیر میں لاگو ہونے کی توقع،زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے رجسٹریشن ہوگی.پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دیدی،اسکیم پنجاب بھر کی بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی ہے اور زکوة اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاگو کی جائے گی.

ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائیگی،اگر بیوہ کا ایک بچہ ہے تو اضافی 25 ہزار روپے اور اگر دو بچے ہیں تو مزید 50 ہزار روپے دیئے جائینگے،سکیم کا مقصد بیوہ خواتین پر مالی دباؤ کم کرنا اور انکے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے،زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اسکیم کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے ہیں.

لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی

جو بیوہ خواتین کی معاشی حالت مضبوط بنانے اور امدادی ذرائع پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہونگے،رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم ماہ رواں کے آخر تک لاگو ہونے کی توقع ہے اور مستحق خواتین کو جلد ہی رجسٹریشن اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔