پاکستان سپر لیگ کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا.
ذرائع کے مطابق نیویارک میں یہ شاندار ایونٹ 13 دسمبر کو ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں.
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ میں اسمارٹ فونز پر ٹیکس میں کمی کا مطالبہ
نیو یارک روڈ شو میں پاکستانی کرکٹرز سلمان علی آغا، شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے اور شائقین سے ملاقات بھی کریں گے.
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی لندن سے نیویارک روانہ ہوچکے ہیں اور وہ روڈ شو میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے.




