Pre-monsoon rains begin across the country at the beginning of July

جولائی کے آغاز پر ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

بحیرہ عرب سے نم آلود ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 1 جولائی سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع اور جولائی کے پہلے ہفتے میں مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں اور 2 جولائی 2026 سے ان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیراثر 1 سے 10 جولائی 2026 کے دوران اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا بھی امکان۔

کشمیر / گلگت بلتستان
1 سے 10 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقا مات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے
گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) میں بھی اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے اور دن کے اوقات میں تیز دھوپ اور موسم گرم ہونے سے پہاڑوں پر موجود گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے جسکے باعث ندی نالوں میں سیلابی ریلے آ سکتے ہیں اور جھیلیں پھٹنے کے خدشات موجود جبکہ شام اور رات کے اوقات میں بارشوں سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں 1 سے 10 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی کرم، ہنگو اور کرک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقا مات پر بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے اور 3 سے 10 جولائی کے دوران بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کہیں کہیں بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

پنجاب / اسلام آباد

1 سے 10 جولائی 2026 کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقا مات پر بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان اور 2 سے 5 جولائی کے دوران ڈی جی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر شدید بارشوں سے رودکوہیوں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان:

2 سے 10 جولائی کے دوران: بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، کوہلو، رکنی، پنجگور ، میختر، ڈیری بگٹی ، سوئئ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان موجود رہے گا

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی

سندھ میں 1 سے 7 جولائی کے دوران سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور زیریں سندھ سمیت مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا بھی امکان موجود ہے اس کے علاوہ سندھ میں زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

1 سے 10 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، نوشہرہ، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔

موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ لاہور، سیالکوٹ، گجرات ،جہلم ، میرپور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔اس دوران شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔