Prayer on Chair

کرسی والے نمازی

یہ بات مشاہدے میں آئ ہے کہ مساجد میں کرسیوں کی تعداد کے اعتبار سے کرسی والے مریض بھی ہوتے ہیں .

اگر مسجدوں سے کرسیاں ہٹا دی جائیں تو ممکن ہے اس طرح کے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوجایے گی .

ابھی رمضان میں ہماری مسجد میں ایک بھی کرسی نہیں تھی اور الحمدللہ سب آرام سے کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اس میں بچے بوڑھے جوان سبھی تھے .

جمعہ کے دن بھی پوری مسجد بھری رہتی تھی اور سب الحمدللہ اچھے سے نماز ادا کرتے نظر آئے

گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافے کا امکان

وہیں ایک مسجد میں رمضان سے پہلے دیکھا جہاں تقریبا پچاس سے اوپر کرسیاں مسجد میں رکھئ ہوئ تھیں جمعہ کے دن دیکھا لائن دونوں طرح قطار ہی صورت میں کرسیاں بیٹھنے والوں کے لیے بالترتیب لگا دی گئ تھیں اور کرسیاں بھی ایسی آرام دہ کہ بندہ خطبے میں ہی سو جایے .

کرسی پر نماز پڑھنا انتہائی مجبوری کی بنا کر جائز تو ہے کہیں زمین پر بیٹھ کر نماز کرنا بہتر ہے ہاں اگر اس میں بھی مشکلات آرہی ہوں تو پھر کوئ حرج کی بات نہیں لیکن ہم نے یہاں تک دیکھا ہے کہ اہم صاحب تھکے ہوئے تھے کہہ سے سائکل چلا کر آیے تھے تو محض تھکن کو بنیاد بنا کر کرسی پر نماز پڑھنے لگے جبکہ اگر انسان قیام پر قادر ہے تو اس کو بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے
اس لیے ذرا سی کوتاہی کی بنا کر اپنی نماز خراب نا کریں