Pak Suzuki further demonstrates its environmental commitment through the “Clean Up the World” beach cleanup campaign at Sea View, Clifton

پاک سوزوکی نے سی ویو، کلفٹن، پر ”کلین اپ دی ورلڈ“ساحل کی صفائی مہم کے ذریعے اپنے ماحولیاتی عزم کو مزید مستحکم ثابت کر دیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ، نے سی ویو،کلفٹن، پر ساحل کی سالانہ صفائی مہم کامیابی سے منعقد کی۔ یہ مہم سوزوکی موٹر کارپوریشن (Suzuki Motor Corporation)کے عالمی اقدام ”کلین اپ دی ورلڈ (Clean-up the World)“مہم کی مطابقت میں انجام دی گئی جس کا آغاز سنہ 2012ء میں ہوا تھا اور اس سال کی مہم بھی اسی روایت کا تسلسل تھی۔ یہ اقدام ماحولیاتی شعور کے فروغ اور صاف، صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے کمیونٹی کی ذمہ دارانہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے پاک سوزوکی کے طویل المدتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سال پاک سوزوکی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس مہم کو شہر ی پر ایک ماحولیاتی تحریک میں تبدیل کر دیا اور پہلی مرتبہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ نئی نسل میں ماحولیاتی ذمہ داری کو اجاگر کیا جا سکے اور ساتھ ہی اس عوامی آگاہی کو نچلی سطح تک بڑھایا جا سکے۔

ڈی پی او مری نے برفانی طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

اس مہم میں پاک سوزوکی کے ملازمین، ڈیلرز، سپلائرز، کاروباری شراکت داروں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ اُن کے خاندانوں کے افراد نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جو پائیداری (Sustainability) کے لیے ایک مضبوط اجتماعی عزم کا مظہرتھا۔ اس اقدام کو مزید کارآمد بنانے کے لیے، پاک سوزوکی نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر-این ای ڈی (-NED (National Incubation Centerکے ساتھ بھی تعاون کیا تاکہ ماحولیاتی پائیداری کے اسٹارٹ اپ ’ٹریش اٹ (Trashit) ‘ کو شامل کیا جا سکے۔ اس شراکت کے ذریعے، جمع کیے گئے کچرے کو مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے قابلِ استعمال مواد میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس سے گردشی معیشت (Circular Economy) اور فُضلے کے ذمہ دارانہ انتظام میں مدد ملے گی۔

پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشترکہ کوششیں سمندری حیات کے تحفظ، ساحلی ماحولیاتی نظام (Ecosystems) کی بقا اور طویل مدتی بنیادوں پر ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔ کمیونٹیوں، صنعتی شراکت داروں اور اختراعی پلیٹ فارموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے، پاک سوزوکی ایک سرسبز اور صحت مند پاکستان کی جانب بامقصد تبدیلی لانے کے لیے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔