no shopkeeper should put up any displays outside their shop

بروز پیر سے کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر کوئی ڈسپلے نہ لگائے

تمام دکاندار حضرات، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام بازاروں میں موجود بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔
تمام اشیاء صرف دکان کے شٹر کے اندر رکھیں۔ دکان کے شٹر سے باہر کچھ بھی نہ لگائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر “پیرا فورس” پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس

اگر بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی، اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو پنجاب کی کوئی بھی سیاسی شخصیت ایم-پی-اے یا دیگر صوبائی وزراء میں سے آپکی مدد نہیں کرے گی۔

سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا۔ بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔

برائے کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں۔ اور اپنے دکاندار دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں