وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں ڈپلومیٹک انکلیو کی تعمیر و ترقی، بیوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ شاپنگ اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، ہارٹیکلچر ورک، ماحول دوست شجرکاری، دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ، پارکنگ کے بہترین انتظامات، جدید اور خوبصورت لائیٹس لگانے، سیکورٹی کو مزید مضبوط اور فول پروف بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی گیٹس کو مزید، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں کے دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے علاوہ سیکورٹی نظام کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے اور مانیٹرنگ میکنزم کو مزید مضبوط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہ مختص کرنے کے ساتھ ان کی تعمیر پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید سہولیات سے مزین ایونٹ ہال کی تعمیر سمیت فوڈ کورٹس سمیت مختلف کیوسک کی تعمیر کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت دی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو اسلام آباد کا خوبصورت ترین حصہ بنایا جاسکے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک خوبصورت، منظم اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔