سندھ میں موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں توسیع
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے سیکیورٹی فیچر والی نئی موٹرسائیکل نمبر پلیٹس کے اجرا اور پرانی پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔
بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، موٹرسائیکل مالکان اب 31 اکتوبر تک پرانی نمبر پلیٹس تبدیل کرا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی نمبر پلیٹس تبدیل کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔




