Murad Saeed disqualified from Senate seat

مراد سعید سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ رکن مراد سعید نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کےفیصلےکی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت مراد سعید کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

جنگ کا 27 واں روز؛ آبنائے ہرمز کو بند کرنے والے ایران کے نیول چیف اسرائیلی حملے میں شـہـیـد

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ روپوش ہونےکے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں لے سکے تھے۔

فروری کے وسط میں مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیج دیا تھا۔