انگلینڈ اور ویلز میں ‘محمد’ مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ رکھا جانے والا لڑکوں کا نام بن گیا ہے۔
برطانوی محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام بن چکا ہے، 2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں نومولود لڑکوں کے جو نام رکھےگئے ان میں محمد سرفہرست ہے۔
2023 میں بھی محمد مقبول ترین نام رہا تھا، محمد نام 2016 سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل چلا آرہا ہے۔ 2022 میں یہ دوسرا جب کہ 2021 میں 5 واں مقبول ترین نام رہا تھا۔
ٹی سی ایل نے پاکستان کا سب سے اسمارٹ ایئر کنڈیشنرFreshIN 3.0ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے ساتھ لانچ کردی
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ رجحان برطانیہ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ظاہر کرتا ہے، جہاں والدین اسلامی روایات کے مطابق بچوں کے نام رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوح دوسرے اور اولیور نام تیسرے نمبر پر رہا۔ لڑکیوں کے ناموں کے لیے اولیویا اور امیلیا مسلسل تیسرے برس سرفہرست رہے۔
شاہی ناموں کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے، جارج چھٹے اور ولیم نام 27 ویں نمبر پر رہا۔