More than 3,000 citizens have been targeted by pickpockets this year

رواں سال 3 ہزار سے زائد شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے

شہر میں رواں سال کے دوران 3 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں 3 ہزار 954 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشی کے 3 ہزار 954واقعات پیش آئے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 129 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

صدر ڈویژن جیب تراشی کے 890 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 836 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 692 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 690، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 522 مقدمات درج ہوئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 324 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں.