Mohammad Amir is technically eligible to play in the IPL after receiving a British passport.

برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر تکنیکی طور پر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں

پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو باقاعدہ طور پر برطانوی شہریت مل گئی ہے اور انہیں برطانوی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریت ملنے کے بعد اب تکنیکی طور پر ان کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ تمام قانونی مراحل اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب وہ باقاعدہ شہریت حاصل کرچکے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی

برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد اب محمد عامر بھی تکنیکی طور پر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہیں آئی پی ایل سے پیشکش آئی تو وہ اس میں شرکت پر ضرور غور کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد عامر کئی مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔