Maryam Nawaz special International Day for Poverty Eradication

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یوم تخفیف غربت پر خصوصی پیغام

عالمی یوم تخفیف غربت منانے کا مقصد بنیادی ضروریات سے محروم کروڑوں انسانوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کرواناہے۔ترقی پذیر ممالک کے لئے تخفیف غربت کا ہد ف خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی ناانصافی جنم لیتی ہے۔

ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر سہولیات کا کسی طبقے تک محدود ہونا بھی غربت کی کمی میں حائل سماجی ناانصافی ہوتاہے۔ حکومت پنجاب نے آسان کاروبار بزنس کارڈ، آسان کاروبار فنانس کے ذریعے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے شاندار مواقع پیدا کیے۔لاکھوں ورکروں اور محنت کشوں کے لئے راشن کارڈ پراجیکٹ تخفیف غربت کے لئے اہم اقدام ہے۔

غزہ 2025: ٹرمپ کے معاہدے سے حماس کی واپسی تک – امداد، جاسوسی اور علاقائی کھیل

حکومت پنجاب نوجوانوں کو صنعتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی اور دیگر ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مواقع فراہم کررہی ہے۔نواز شریف آئی ٹی سٹی، روڈا اور راوی گرین سٹی جیسے پراجیکٹس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

حکومت پنجاب کے صرف ایک ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہونا ایک ریکارڈ ہے۔پسماندہ اور دوردراز اضلاع کے عوام کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولتوں کے تاریخی پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔تخفیف غربت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری ہمارے اہداف میں سرفہرست ہے۔ مریم نواز شریف