مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق جاری تحقیقات کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی گئی تھی، جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات جاری ہونے کے باعث اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ حیدر علی یا ان کے قانونی نمائندوں کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
گٹ والا کمرشل ہب متاثرین کا کنونشن، نیب سے رجوع کرنے کا اعلان
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں دو ہفتے بعد دوبارہ پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے، اور اس دوران ان پر برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔




