گٹ والا کمرشل ہب متاثرین کی کور کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک کنونشن منعقد ہوا، جس میں متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت ملک توصیف اعجاز ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی، جبکہ دیگر مقررین میں طلحہٰ سلیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر زوہیب انصاری، ڈاکٹر ریاض احمد، ملک طارق اعجاز، محمد فہیم انجم، محمد ریاض، احمد ثبات قریشی، محمد زبیر اور محمد تبریز خان شامل تھے۔
مقررین نے گٹ والا کمرشل ہب کے مالکان کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں اور وعدہ خلافیوں پر شدید احتجاج کیا اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے رجوع کرنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کیا، جسے تمام سرمایہ کاروں کی جانب سے مکمل تائید حاصل ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور
ملک توصیف اعجاز ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین متحد رہیں اور اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں، ہمیں مکمل یقین ہے کہ ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے آج بھی مذاکرات کے لیے کھلے ہیں، بشرطیکہ گٹ والا ہب کے مالکان حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائیں اور ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دیں۔ تاہم اگر ہٹ دھرمی اور بدنیتی برقرار رہی تو نیب سے رجوع کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔
طلحہٰ سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا اور مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، لیکن مالکان کی ریشہ دوانیوں نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم نیب سے رجوع کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وقت قریب ہے جب متاثرین کو ان کے حقوق ملیں گے۔
ڈاکٹر زوہیب انصاری نے اس موقع پر فنڈز کی تفصیلات پیش کیں، جبکہ ڈاکٹر محمد ریاض، ملک طارق اعجاز، فہیم انجم اور احمد ثبات قریشی نے اپنے خط




